ہیڈلائنز


حمائمہ ملک کی نواک جوکووک کوپاکستان آنے کی دعوت

Written by | روزنامہ بشارت

دبئی: ٹینس اسٹارنواک جوکووک اورپاکستانی اداکارہ کی دوستی کے چرچے،حمائمہ ملک نے ٹینس اسٹارنواک جوکووک کوپاکستان آنے کی دعوت دے ڈالی۔ دبئی میں پاکستان سپرلیگ کے کرکٹ میلہ میں حمائمہ ملک پشاورزلمی کی ایمبیسیڈر کے طورپرشریک ہوئیں جبکہ سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووک بھی ایک ایونٹ کے لیے وہاں موجود تھے۔ اس دوران حمائمہ ملک اورنواک جوکووک کی ملاقات ہوئی جس میں اداکارہ نے ٹینس اسٹارکوجہاں کرکٹ ٹورنامنٹ میں آنے کی دعوت دی، وہیں پاکستان کادورہ کرنے کی پیشکش بھی کی۔حمائمہ ملک نے بتایاکہ ایک دوست نے نواک جوکووک سے تعارف کروایا انھوں نے پاکستان آنے کی دعوت پر خوشی کا اظہارکیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ