ہیڈلائنز


بپاشا باسو نے اپریل میں شادی کرنے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: نئے سال کا آغاز ہوتے ہی جہاں نا صرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کی کئی جوڑیوں نے اپنے راستے ایک دوسرے سے جدا کرنے کا فیصلہ کیا وہیں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار نظر آرہے ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشاباسو اور کرن سنگھ گروورکی شادی کی خبریں بھی میڈیا کا حصہ بنی ہوئی ہیں ، رپورٹس کے مطابق بپا شا اور کرن سنگھ نے رواں سال اپریل کے اختتام میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ دنوں کرن سنگھ گروور اور ان کی بیوی جنیفر ونگیٹ کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں بھی میڈیا میں گرم تھیں، تاہم ان دونوں کے درمیان باقاعدہ طور پر علیحدگی کے بعد اب کرن سنگھ بپاشا باسو کے ساتھ اپریل میں شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔واضح رہے یہ دونوں اداکار بالی ووڈ فلم’الون‘میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ