ہیڈلائنز


دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی ووڈ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی سینئر اداکارہ سلمیٰ آغا نے چھوٹی سکرین پر جادوچلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ آغا جلد اپنی پہلی ٹیلی ویژن سیریز ”میری آوز ہی پہچان ہے “میں نظر آئیں گی۔میری آواز ہی پہچان ہے میں سلمیٰ آغا کے ہمراہ نظر آنے والے دیگر ستاروں میں امریتا راوٴ، دیپتی نیوال ، زرینہ وہاب اور پلوی جوشی کے نام شامل ہیں۔
اداکارہ اس سیریز میں مشہور گلوکارہ نین تارہ دیوی کے روپ میں نظر آئیں گی۔واضح رہے اداکارہ سلمیٰ آغا ”نکاح“، ”قسم پیدا کرنے والے کی“اور ”پتی پتنی اور طوائف “جیسی مقبول ترین فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔علاوہ ازیں گلوکاری کے میدان میں انکے مقبول ترین گانوں میں ”دل کے ارماں آنسووٴں میں “، ”اے میرے محبوب“اور ”جینا بھی ہے کیاجینا“شامل ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ