ہیڈلائنز


اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےساتھ ہوں،وینا ملک

Written by | روزنامہ بشارت
پشاور: پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ پشاورزلمی نے ہارکردل توڑدیا لیکن اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ ہوں۔پشاورمیں شوکت خانم اسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور سسرال پشاور میں ہے اس لئے وہ کہہ سکتی ہیں کہ ایک کینسر اسپتال پہلے ان کے میکے میں تھا اب سسرال میں بھی ہے، وہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کے لئے سیاست میں آنا ضروری نہیں اور مستقبل میں اسپتال بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے بارے میں پوچھے گئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پی اسی ایل کا انعقاد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، ایونٹ میں وہ پشاور زلمی کی حمایت کررہی تھیں لیکن زلمی نے ہار کر دل توڑ دیا ، اب امید ہے فائنل کوئٹہ کی ٹیم جیتے گی لیکن کوئی بھی ٹیم جیتے فتح تو پاکستان کی ہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ