ہیڈلائنز


داکارہ جیکولین فریننڈز لندن میں شادی تقریب میں پرفارم کرنے کا 6کروڑ پاکستانی روپےمعاوضہ لیں گی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فریننڈز جہاں ایک طرف یکے بعد دیگرے کامیاب فلمیں دے رہی ہیں انہوں نے حال ہی میں4کروڑ بھارتی روپوں کے عوض (تقریباََ 6کروڑروپے پاکستانی بنتے ہیں )لندن میں ایک ہائی پروفائل شادی تقریب میں پرفارم کرنے کی پیشکش بظاہر قبول کر لی ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جیکولین نہ صرف تقریب میں ناچنے کا 4کروڑ روپے لیں گی بلکہ دو دن لندن میں قیام بھی کرینگی اس دوران رہائش اور سفری اخراجات بھی میزبانوں کے ذمہ ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک بزنس مین نے مئی میں اپنے بیٹے کی شادی طے کر رکھی ہے اور تقریب کے لئے لندن کے مضافات کا علاقہ منتخب کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے لئے شادی کی خوشی کے موقع پر پرفارم کرنے کے لئے چند اداکاراو¿ں سے رابطہ کیا ہے اور لگتا ہے کہ جیکولین فریننڈز پرفارم کرنے کے لئے مان گئی ہیں۔ تاجر فیملی جیکولین کی ٹیم ساتھ مباحثہ کے بعد مبینہ طور پر 4کروڑ روپے دینے کے لئے تیار ہو گئی ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے مصروف شیڈول سے شادی تقریب میں پرفارم کرنے کی خاطر وقت نکالنے کے لئے تاریخوں کے متعلق سوچ بچار شروع کر دیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ