ہیڈلائنز


اروشی روتیلا اور میکا سنگھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اور گلوکار میکا سنگھ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا آج کل اپنا زیادہ وقت میکا سنگھ کے گھر پر گزار رہی ہے اور وہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن کے موقع پر میکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ٹویٹر“ پراپنے ساتھ اروشی روتیلا کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ فلم ”صنم رے “ کی کامیابی کے بعد میں ”مس یونیورس اور اپنی سویٹ ہارٹ “کو ویلن ٹائین کے لئے لے کر جا رہا ہوں۔لیکن شادی کی پھیلی ہوئی خبروں کے حوالے سے میکا سنگھ اور اروشی روتیلا کی طرف سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ