ہیڈلائنز


انوشکا اور کوہلی کے درمیان علیحدگی کی وجہ ”سلطان“ کاانکار

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی;  بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان علیحدگی کی نئی وجہ سامنے آ گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو فلم ”سلطان“ میں کام کرنے سے منع کیا تھا جس سے انکار دونوں میں علیحدگی کی وجہ بن گیا۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو شادی کی پیشکش بھی کی لیکن انہوں نے اپنے کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی تو علیحدگی کے بعد چپ اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن ان دونوں کے انتہائی قریبی ذرائع علیحدگی کی وجوہات سامنے لا رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو فلم سلطان میں کام کرنے سے منع کیا جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ویرات چاہتے تھے کہ انوشکا شرما اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر ذاتی زندگی کو ترجیح دیں اور اسی سال شادی کریں تاہم انوشکا شرما نے کیرئیر کو ترجیح دیتے ہوئے ویرات کو صاف انکار کر دیا اور یوں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ