ہیڈلائنز


سلمان خان اور لولیا ونتورایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور رومانیہ کے پروگرام کی میزبان لولیا ونتورکے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں تو کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں لیکن اس کے علاوہ ایک اور خبر سامنے آ ئی ہے کہ دونوں ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے۔ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ رومانین شو ’دی فارم ‘کا بھارتی ورژن بھی بن رہاہے جس میں بھارتی اداکار سلمان خان اور لولیا ونتور ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے(دی فارم‘رامانین شو ہے جسے لولیا ونتورہوسٹ کرتی یں)۔ویب سائٹ کا کہناہے کہ اس کی تاحال کسی بھی جانب سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن سلمان خان کے حالیہ ٹویٹ نے اس میں آگ میں تیل ڈال دیاہے ۔اداکار نے پہلی بار لولیا ونتور کی رومانین شو ’دی فارم‘کی میزبانی کرتی ہوئیں کا ویڈیو کلپ شیئر کیاہے اور ساتھ لکھا کہ ’سمجھ میں آیا؟‘،جس نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی ہیں تاہم یہ کلپ رومانین زبان میں ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ