ہیڈلائنز


بالی ووڈ کی ”بے بو “ نے سیف علی خان سے کیا” وعدہ “توڑ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : بالی ووڈ کی ”بے بو “اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار سیف علی خان سے شادی کے بعد یہ طے کیا تھا کہ اب وہ بڑی پردہ سکرین پر” بوس و کنار‘ کا کوئی سین نہیں کریں گی، لیکن ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم” کی اینڈ کا“کے ریلیز ہونے والے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کرینہ نے اپنا وعدہ توڑ دیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل ”زی نیوز “ کے مطابق فلم کے اس نئے ٹریلر میں کرینہ اور فلم کے ہیرو ارجن کپور ایک دوسرے کو ”بے تحاشہ بوس کنار“ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کرینہ اور ارجن کپور کے کسنگ سین پر اب ”بےبو“ کی زبانی ان کے شوہر سیف علی خان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔زی نیوز کے مطابق کرینہ سے جب پوچھا گیا کہ سیف نے ٹریلر میں کسنگ سین کو دیکھ کر کس طرح ری ایکٹ کیا؟ جس پرکرینہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ(سیف علی خان)”کی اینڈ کا “کے ٹریلر دیکھ کر بہت خوش ہوئے تھے، انہیں یہ ٹریلر بالکل ہی مختلف اور غیر معمولی لگا ۔کرینہ نے مزید کہا، سیف نے ارجن کو خود میسج کر کے کہا کہ انہیں ٹریلر کافی پسند آیا ہے۔واضح رہے کہ ٹریلر لانچ کے دوران جب کرینہ سے فلم میں ہونے والے ”بوس کنار “کے سین کے بارے میں پوچھا گیا تو کرینہ نے کہا، میں ارجن کو پسند کرتی ہوں، وہ ایک اچھا انسان اور ”بوس وکنار“کرنے والا زبردست کسر ہے۔یاد رہے کہ کرینہ کپور '3 ایڈیٹس' میں آخری بار عامر خان کے ساتھ ”بوس و کنار“ کرتی نظر آئیں تھیں۔سیف علی خان کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے یہ طے کیا تھا کہ اب وہ” کسنگ سین“ نہیں کریں گی۔ڈائریکٹر آر بال کی اس فلم میں کرینہ پہلی بار میٹرو سینٹرک کریکٹر میں نظر آئیں گی۔وہ کارپوریٹ کمپنی میں بڑے عہدے پر کام کرنے والی خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔فلم میں کرینہ گھر کی ہیڈ ہیں اور پیسے کماتی ہیں، جبکہ کبیر (ارجن کپور) گھر سنبھالتا ہے۔فلم یکم اپریل کو ریلیز ہو گی اور اس میں امیتابھ بچن اور ان کی بیوی جیا بچن مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ