ہیڈلائنز


سنگیتا بجلانی کو دیکھتےہی دبنگ خان بے قابو

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : دبنگ اداکار سلمان خان کی بہن آرپتا خان کی” گود بھرائی “ کی رسم بالی ووڈ ستاروں کی کہکشاں بن گئی ،وہیں دبنگ خان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کو رخصت کرنا بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں ہے ۔

ایک بھارتی نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی بہن آرپتا خان کی گود بھرائی کی رسم فائیو سٹار ہو ٹل میں منعقد ہوئی ،جس میںسنگیتا بجلانی ، شلپا شیٹھی ،انوشکا شرما، رتیش دیش،راج کندرا ،جینلاسمیت دیگر شریک تھے ۔ماضی میں سنگیتا بجلانی اور صلو میاں کی محبت کے قصے زبان زد عام تھے مگر ایک دن اچانک صلو میاں اور سنگیتا کی محبت کا اختتام ویسا ہی ہوا جیسا کہ اکثر بالی ووڈ میں ہو تا ہے ۔صلو میاں نے اپنی بہن کی گود بھرائی کی تقریب میں اپنی کئی ایسی سابقہ گرلز فرینڈ کو بھی دعوت دی تھی جن سے کبھی صلو میاں کی شادی کے چرچے ہوتے تھے ،جن میں سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں مگر اس تقریب میں کترینہ کیف شامل نہیں ہوئیں ۔جب سنگیتا بجلانی تقریب سے واپس جانے کے لئے نکلی تو صلو میاں بھی اپنی سابقہ محبوبہ کو نہ صرف گاڑی تک چھوڑنے آئے بلکہ سنگیتا کو اپنی بانہوں میں بھر کے ہونٹوں پر بوسہ دیا جسے وہاں موجود افراد میں سے کئی ایک نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا،اپنی سابقہ محبوبہ کے ساتھ میاں صلو کی یہ حرکت میڈیا میں زیر بحثبنی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ