ہیڈلائنز


انوشکا شرما نے’’سلطان‘‘ کے لیے ریسلر کی تربیت لینا شروع کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں ریسلر کا کردار نبھانے کے لیے خصوصی تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی اس فلم  میں انوشکا شرما کے مد مقابل دبنگ سپر سٹار سلمان خان ہیں جس پر انوشکا شرما نہ صرف خوش ہیں بلکہ فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے انہوں نے ریسلر کی باقاعدہ تربیت لینا شروع کر دی ہےجبکہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر تربیت لینے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں سال جولائی میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ