ہیڈلائنز


سلمان خان نے کوئی فلیٹ تحفے میں نہیں دیا، جیکولین فرنینڈس

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے انھیں تحفہ میں فلیٹ دیئے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں جیکلین فرنینڈس نے سلمان خان کی جانب سے فلیٹ تحفے میں دیئے جانے کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر دبنگ اداکار نے مجھے کوئی فلیٹ تحفے میں دیا ہے تو بتایا جائے کہ وہ کہاں ہے؟ جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ میرے پاس اب تک جو بھی جمع خرچ ہے اُس سے میں صرف ایک گاڑی ہی خرید سکی ہوں جب کہ گھر کی خواہش اب بھی پوری ہونا باقی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اِس طرح کی افواہیں میری محنت کو ضائع کرنے کے مترادف ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اِس طرح کی افواہوں پر تو حیرت ہو ہی رہی ہے مگر اس سے بھی زیادہ حیرت اِس بات پر ہے کہ لوگ اِن افواہوں پر یقین بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ سلمان خان نے ممبئی کے پوش علاقے میں اپنی نئی آنے والی فلم ’کک‘ کی  ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس  کو ایک فلیٹ تحفہ کے طور پر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ