ہیڈلائنز


سنی دیول ایک منجھاہوا اداکار کے ساتھ بہترین ہدایتکار بھی ہے:ہیما مالنی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ ڈریم گرل کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ سنی دیول اپنے والد کی طرح ہے۔میں سنی دیول کی نئی آنے والی فلم ’’گھائل ونس اگین‘‘دیکھی ہے اور وہ باکس آفس پر اس کامیابی سے انتہائی مسرور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ سنی دیول ایک منجھاہوا اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہیں اور انہیں اپنے بیٹے کی قابلیت پر فخر ہے۔انہوں نے کہامیں عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ سنی دیول کی ٹخلیق کو ضرور دیکھیں۔واضح سنی دیول کی نئی آنے والی فلم’’گھائل‘‘گزشتہ ہفتے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اس نے پہلے روز 7.2کروڑ کا بزنس کیا تھا۔اس میں سنی دیول کے ساتھ اداکارہ سوہا علی خان اور اوم پوری بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ