ہیڈلائنز


اداکارہ آفرین خان کو شاندارپرفارمنس پر گاڑی گفٹ

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: اداکارہ آفرین خان کی ڈرامہ ’’سردی میں گرمی‘‘میں شانداررقص پرفارمنس پرتھیٹر انتظامیہ نے گاڑی گفٹ کر دی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین خان ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’سردی میں گرمی‘‘میں پرفارم کر رہی ہیں جس میں ان کی شاندار رقص پرفارمنس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔جس پر تھیٹر انتظامیہ نے ان کی شاندارپرفارمنس سے خوش ہو کرگذشتہ روز انہیں گرینڈی کرولا سفید رنگ کی گاڑی گفٹ کر دی ہے۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفرین خان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح مزید محنت سے کام کرتی رہیں گی اور مداحوں کو کچھ نیا کر کے دکھائیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ