ہیڈلائنز


انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی علیحدگی کا ”سیزن“ شروع

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی :  ایسا لگتا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں علیحدگی کا ”سیزن“ شروع ہو چکا ہے جو جلد ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ ایک کے بعد ایک جوڑے کی علیحدگی کی خبر منظر عام پر آ رہی ہے۔ ان خبروں میں تازہ ترین اضافہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی علیحدگی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اب یہ دونوں ستارے بھی ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ خبر اس وقت منظرعام پر آئی جب یہ انکشاف ہوا کہ دونوں شخصیات نے مشہور سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ”فالو“ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ مداحوں کے علم میں یہ بات آنے پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ یہ دونوں بھی اپنے تعلقات ختم کر رہے ہیں۔ 
دوسری جانب ایک خبر رساں ادارے ”اے بی پی لائیو“ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پر موجود اکاﺅنٹ تکنیکی مسائل سے دوچار ہے کیونکہ اس کے اکاﺅنٹ سے کچھ ایسے اکاﺅنٹ کو بھی ” ان فالو“ کر دیا گیا ہے جنہیں وہ اکثر استعمال کیا کرتے تھے۔ خیر! چاہے جو بھی ہو لیکن بھارتی میڈیا اس بات کی امید کر رہا ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف، فرحان اختر اور ادھونا، رباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کے بعد اب ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں علیحدگی نہ ہو

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ