ہیڈلائنز


اداکارہ تبو کا گووندا کیساتھ فلم میں کام کی خواہش کا اظہار

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ تبو نے اداکار گووندا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ تبو کا شمار صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی وجہ ہے انڈسٹری کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ بڑے پردے پر اداکاری کرچکی ہیں جب کہ تبو نے گووندا کے ساتھ بھی فلم ’’ساجن چلے سسرال‘‘ میں کام کیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا تاہم اب 20 سال بعد انہوں نے ایک بار پھر گووندا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تبو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ گووندا کے ساتھ فلمساز ڈیوڈ دھون کی فلم ’’ساجن چلے سسرال‘‘ میں کام کیا ہے جس کا تجربہ بہت خاص تھا جب کہ گووندا بہت ذہین اور باصلاحیت اداکار ہیں جو کسی بھی قسم کا کردار با آسانی ادا کرسکتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کرنا چاہوں گی تاہم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کی جانب سے اپنی کسی بھی نئی فلم میں مجھے اور گووندا کوساتھ کاسٹ کرنے پر خوشی محسوس ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ