ہیڈلائنز


اچھا ہوا مجھے بھارت کا اعلیٰ ایوارڈ نہیں ملا، قادر خان

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بالی وڈ کے معروف اداکار قادر خان کا کہنا ہے اس بار جن لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا کہ مجھے ملک کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا نہیں گیا۔

بھارت میں یومِ جمہوریہ پر کئی اداکاروں اور فلمسازوں کو اعلیٰ شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازاگیا جس پر بالی وڈ کے معروف اداکار قادر خان کا کہنا ہے ’’ اس بار جن لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ اچھا ہوا کہ مجھے ملک کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا نہیں گیا‘‘۔ ویسے بالی وڈ میں جن کو یہ ایوارڈ دیا گیا ان میں لوگوں کی سب سے زیادہ دلچسپی انوپم کھیر، مدھر بھنڈارکر اور مالنی اوستھی میں ہے۔

قادر خان نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے حال ہی میں بھارت میں ’عدم رواداری‘ کی بات پر شاہ رخ خان اور عامرخان کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے دہلی میں ریلی بھی نکالی تھی اور مودی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ