ہیڈلائنز


سونم کپور گلوکارہ بیونسے کیساتھ ویڈیو کا حصہ بن گئی

Written by | روزنامہ بشارت

لندن :  گزشتہ سال برطانوی بینڈ کولڈ پلے نے امریکی گلوکارہ بیونسے کے ساتھ ہندوستان کے شہر ممبئی میں ایک میوزک ویڈیو ’ہمن‘ شوٹ کی تھی اور بولی وڈ اداکارہ سونم کپور بھی اس ویڈیو کا حصہ بن چکی ہیں۔ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور اس ویڈیو میں بلکل دیسی اواتار میں نظر آئیں گی۔سونم کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا ’مجھے اس بینڈ کا میوزک نہایت پسند ہے، میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے کہ مجھے اس ویڈیو میں کام کرنے کا موقع ملا، یہ ایک بہترین خیال ہے اور اس کی شوٹنگ کرنے میں مجھے بے حد مزہ آیا۔بین مور کی ہدایت میں بنی اس ویڈیو میں سونم صوفیانہ کردار میں نظر آئیں گی۔اداکارہ سے قریبی ذرائع کے مطابق سونم نے اس گانے کی شوٹنگ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک مندر میں مکمل کی۔سونم اس گانے میں گھاگرا چولی اور روایتی زیورات میں ملبوس نظر آئیں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ