ہیڈلائنز


'ہیروں کی وجہ سے شادی نہیں کروں گی'

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی کامیابیوں کا گراف جہاں ایک طرف تو بڑھتا چلا جارہا ہے، وہیں اُن کے فینز کو اُن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی فکریں لاحق ہوگئی ہیں. یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی ذاتی زندگی خاص کر شادی اور لائف پارٹنر کے حوالے سے کھل کر خیالات کا اظہار کیا. پریانکا نے بتایا، 'میں ہمیشہ سے بچے چاہتی ہوں، بہت سارے بچے اور یہی وجہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں'. اداکارہ نے مزید کہا، 'میری زندگی میں کوئی شخص صرف اُس وقت آئے گا جب مجھے محبت ہوگی اور وہ واحد وجہ جس کی وجہ سے مجھے کسی شخص کی ضرورت ہوگی وہ بچے ہیں.' پریانکا نے واضح کیا کہ وہ دولت کی وجہ سے کسی شادی نہیں کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ 'اگر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز (ہیروں) کی وجہ سے نہیں آئے گا، کیوں کہ اپنے لیے ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں'. انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتے یا تعلق کے حوالے سے خاموش کیوں رہتی ہیں، پریانکا نے بتایا،'میں نے ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے، میں بری نظر پریقین رکھتی ہوں اور اگر کوئی چیز آپ کے لیے اہم ہے تو اسے اپنے دل کے قریب رکھنا چاہیے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ