ہیڈلائنز


دلہن کی انوکھی انٹری

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دہلی: مشرقی دلہن کا لفظ سنتے ہی ذہن میں شرماتی لجاتی دلہن کا تصورآتا ہے،مگر ایک دلہن نے اپنی شادی میں کچھ ایسی انٹری ماری جو دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گی۔

مشرقی دلہنیں تو شادی والے دن گھونگھٹ نکالے اہل خانہ اور سہلیوں کے جھرمٹ میں شادی ہال داخل ہوتی ہیں، سہج سہج کر قدم اٹھاتی دلہن کو  قدم قدم پر سہیلیوں کا سہارا بھی درکار ہوتا ہے۔ مگر بھارت کی ایک دلہن نے روایت کو بائے بائے کہہ کرکچھ الگ ہی کر ڈالا ۔ اپنی شادی پر موٹر سائیکل چلا کرپہنچی اور مہمانوں کو حیران کر ڈالا۔

دبنگ انداز میں انٹری دینے والے اس دلہن کا نام عائشہ اپادھے ہے جو سرخ رنگ کے روایتی لہنگے میں ملبوس، زیورات سے لدی پھندی ، کالا چشمہ لگا کر بڑے شاہانہ انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچی۔

کچھ الگ کر دکھانے کی خواہشمند  26 سالہ عائشہ گجرات کے ایک کالج میں پڑھاتی ہے۔  عائشہ 13 سال کی عمر سے موٹر سائیکل چلا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ