ہیڈلائنز


رجنی کانت، پریانکا اوراجے کو پدماایوارڈ سے نوازاجائے گا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بھارتی حکومت نے تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو پدما وبھوشن ایوارڈ ،اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پدما شری ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان کردیا۔

نامور اداکار انوپم کھیر اور گلوکار ادت نارائن کو پدما بھوشن ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ کلاسیکل گلوکارہ گریجا دیوی کو بھی بھارت کا دوسرا بڑا سویلن ایوارڈ پدما وبھوشن دینے کا اعلان کیا گیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فنکاروں کو فلم اور موسیقی میں ان کی شاندار خدمات کے سلسلہ میں پدما ایوارڈ  26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پرراشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں دیے جائیں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ