ہیڈلائنز


اداکارہ میرا کا 2016 میں شادی کرنے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسی سال شادی کر لیں گی۔

لاہور میں نکاح پر نکاح کے الزام میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں میری اپنی پہچان ہے، کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خفیہ شادی نہیں کی لیکن اسی سال شادی کر لوں گی، جب بھی شادی کروں گی تو سب کو بتا کر کروں گی۔

سج دھج کر عدالت میں پیش ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ سردی بننے سنورے کا موسم ہوتا ہے اس لئے اس قسم کا لباس زیب تن کر رکھا ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ