ہیڈلائنز


'سدھارتھ کا علی ظفر کو جواب لاہور آرہا ہوں'،

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کے معروف گلوگار و اداکار علی ظفر نے سرحد پار موجود اپنے دوست بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لاہور یاترا کی دعوت دے ڈالی، جسے سدھارتھ نے فوراً سے پیشتر 'قبول' کرتے ہوئے کہا 'علی ظفر! آرہا ہوں میں'.

ہوا کچھ یوں کہ علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سدھارتھ سے ان کا حال احوال پوچھا، جس پر سدھارتھ نے انھیں اپنی مصروفیات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں سفر کر رہے ہیںس کے بعد علی نے اپنے بولی وڈ دوست کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا، جس میں انھیں مخلصانہ مشورہ دیتے ہوئے علی کا کہنا تھا، 'بھائی شوٹنگ تو ہوتی ہی رہے گی، لیکن آپ کو کام سے کچھ وقفہ بھی لینا چاہیے'، ساتھ ہی انھوں نے سدھارتھ

علی ظفر کی اس پیشکش کے بعد سدھارتھ نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انھیں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سدھارتھ نے علی کی جانب سے لاہور آنے اور کھانا کھانے کی پیشکش کے حوالے سے کہا، 'میں ورزش کرکے اپنی بھوک بڑھا رہا ہوں اور اِسی طرح بھاگتا ہوا آرہا ہوںاد رہے کہ اس سے قبل بھی سدھارتھ کا کہنا تھا کہ دہلی اور لاہور ایک جیسے ہیں اور ہم ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، لہذا پاکستان جاکر یہ ملک دیکھنا واقعی بہت اچھا تجربہ ہوگا۔

سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم 'کپور اینڈ سنز' کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں وہ فواد خان اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

جبکہ علی ظفر بولی وڈ فلم 'تیرے بن لادن' کے سیکوئل ’ تیرے بن لادن: ڈیڈ اور الائیو‘ میں ایک 'خاص' کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو 19 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گیکو لاہور آنے کی بھی دعوت دے ڈالی تاکہ دونوں 'مزیدار کھانے' کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزار سکیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ