ہیڈلائنز


بھارتی فلموں میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں:آمنہ شیخ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی:   ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ ٹی وی ڈرامے میری شناخت کا باعث بنے ہیں ،تین فلمیں 021 ، لمحہ اور جوش میں کام کرچکی ہوں،اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بن رہی ہیں ، اب فلمی دنیا میں استحکام نظر آنے لگا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں مزید کہا کہ آرٹ فلم میری اولین ترجیح ہے ،کمرشل فلم اس صورت میں ہی کروں گی اگر وہ سنجیدہ موضوع پر ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بھارتی فلموں میں آفر کی بات ہے تو وہ کسی بھی ملک سے آئے ،اگر معیاری اورمنفرد سکرپٹ ہوگا تو میں اس میں ضرور کام کروں گی۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں کے اوورسیز بزنس نے ملکی فلم انڈسٹری کی ایک نئی شناخت بنادی ہے ، میں نے شو بز انڈسٹری سے فی الحال وقفہ لیا ہوا ہے میرے فینز بہت جلد ایک نئی آمنہ شیخ کو دیکھیں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ