ہیڈلائنز


رابی پیرزادہ نے سانحہ چار سدہ کے باعث میوزیکل کنسرٹ میں شرکت سے معذرت کر لی

Written by | روزنامہ بشارت
لاہور : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانحہ چار سدہ کے باعث کراچی میں میوزیکل کنسرٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 22جنوری کو کراچی میں ایک میوزیکل کنسرٹ ہونا تھاجس میں گلوکارہ پیرزادہ نے پرفارم کرنا تھا مگر چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں21افراد کی شہادت کی افسوس میں انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی جس پر انتظامیہ نے شو کو دو ہفتوں کے لئے موخر کر دیا ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسانی زندگیاں انمول ہوتی ہیں اور مجھے سانحہ چار سدہ کے شہداء کا بڑا دکھ ہوا اور میں دلی طور ر شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہوں اور اسی افسوسناک واقعے کی وجہ سے میں نے اپنا کراچی میں ہونے والا شو منسوخ کیاہے 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ