ہیڈلائنز


سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ تصاویر بنوانے پر معروف کویتی اداکارگرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

ریاض: سعودی عرب میں معروف اداکارعبد العزیز القصار کو خواتین کے ساتھ سیلفیاں لینا مہنگا پڑگیا اور پولیس نے انہیں اس عمل پر گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت  کے معروف اداکار عبدالعزیز القصار سعودی شہر ریاض میں شاپنگ مال پہنچے تو خواتین مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنانے لگیں جس پر مذہبی پولیس نے اداکار کو غیر خواتین کو متوجہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عبد العزیز  شاپنگ مال میں خواتین کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے جو کہ عوامی سکون میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تاہم اداکار کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جب کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں سعودی عرب نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ