ہیڈلائنز


بعض اوقات ریپ صحیح ہوتے ہیں: وزیر داخلہ اتر پردیش

Written by | روزنامہ بشارت

لکھنو(مانیٹرنگ ڈیسک) اترپردیش کے گاﺅں میں دو معصوم لڑکیوں کو زیادتی کے بعد درخت سے لٹکائے جانے کے اندوہناک واقعہ پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ریاستی وزیر داخلہ بابو لال گور کاکہناتھاکہ بعض اوقات ریپ صحیح ہوتاہے ۔ گھر سے رفع حاجت کیلئے جانیوالی لڑکیوں سے زیادتی اور پھر قتل کا

واقعہ ابھی بھولا نہیں تھاکہ وزیرداخلہ کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور کہاکہ بعض اوقات ریپ صحیح ہوتا ہے لیکن بعض اوقات غلط۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے معاملات ایک سماجی مسئلہ ہیں مگر جب تک یہ پولیس میں رپورٹ نہ ہوں، حقیقت پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے بابو لال گور کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے اس سے لاتعلقی کااعلان کردیاہے۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ