ہیڈلائنز


آسٹریلوی کرکٹربریٹ لِی کی پہلی فلم’’اَن انڈین‘‘کا ٹریلر جاری

Written by | روزنامہ بشارت

سڈ نی........کرکٹ کے بعد فلم کے میدان میں اینٹری دینے والےآسٹریلوی کرکٹربریٹ لِی کی پہلی بالی وڈ فلم’’اَن انڈین‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی نے کرکٹ کے بعد فلم انڈسٹری میں بھی دھواں دار انٹری دے ڈالی ہے۔ 
انوپما شرما کی پروڈکشن و ڈائریکشن میں بننے والی اس رومانی مزاحیہ فلم کی کہانی ایک ایسی بھارتی نژادآسٹریلوی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو خاندانی روایا ت سے ہٹ کر ایک غیر ملکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہے، تاہم لڑکی کے ماں باپ اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات کا شکار ہیں۔ 
دو مختلف تہذیبوں اورثقافتوں کی عکاسی کرتی اس فلم میں بریٹ لِی اور تنیشا چتر جی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان دو نوں کے علاوہ فلم کی کاسٹ میںگلشن گروور، پلاوی شردھا، سپریا پاٹھک، ڈیوڈ ووڈلی، جان ہاورڈ، اسٹیفن ہنٹر اور ہیتھر ملٹ مین شامل ہیں۔کامیڈی اورڈرامہ کا امتزاج لئے یہ رومانی فلم اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ