ہیڈلائنز


بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

چنائی: بھارتی اداکارہ مونیکا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سے زائد تامل فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرنے والی مونیکا نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مونیکا نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی تعلیمات نے بے حد متاثر کیا جس

کی وجہ سے انہوں نے عیسائی مذہب چھوڑ نے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی کر کے پرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہیں جب کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ایم جی رحیمہ رکھ لیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ