ہیڈلائنز


رہائی پانے والا امریکی فوجی جنگ کے بعدمحبت میں بھی ناکام

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک (نیوز ڈیسک) طالبان نے گوانتا نامو بے میں قید پانچ ساتھیوں کے رہائی کے بدلے ”باﺅ برگدھل“ نامی امریکی فوجی کو رہا کردیا ہے لیکن وطن واپسی پر اس سارجٹ کو ایک شدید دھچکا لگنے والا ہے۔ پانچ سال قبل جب ”باﺅ“ کو قید کیا گیا تو اس کی محبوبہ ”مونیکا“ 19 سال کی تھی۔

”مونیکا“ مختلف فورمز پر ”باﺅ برگدھل“ کی رہائی کی اپیل کرتی رہی تاہم کچھ بات نہ بن سکی۔ کہا گیا ہے کہ اسے اس سارے سلسلے سے بچانے کے لئے امریکی فوجی نے اسے پیغام بھیجا کہ وہ اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری رکھے۔ مونیکا نے ہدایات پر پوری طرح عمل کیا اور 2012ءمیں جسٹن نامی نیا ہمسفر ڈھونڈ لیا۔ امریکی اخبار کے مطابق باﺅ برگدھل کی رہائی کی خبر سن کر مونیکا شش و پنج کا شکار ہوگئی ہے کہ اب کیا کیا جائے۔ اس کی امریکی فوجی سے بچپن کی دوستی ہے لیکن وہ اپنے نئے ساتھی کے ساتھ بھی بے حد خوش ہے۔ دونوں کے خاندانی مراسم بھی ہیں لہٰذا امریکی فوجی کی واپسی پر دونوں کو پریشان کن صورتحال کا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ