ہیڈلائنز


حافظ سعید کی درخواست پر پاکستان میں بھارتی فلم "فینٹم" کی نمائش روکنے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت
لاہور: ہائیکورٹ نے پاکستان مخالف بھارتی فلم “فینٹم” کی ملک میں نمائش روکنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم “فینٹم” کی ملک میں نمائش پر لاہور ہائیکورٹ نے پابندی لگاتے ہوئے جماعۃ الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی درخواست نمٹا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھارتی فلم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مواد پر مبنی ہے جس میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے ملک کے خلاف جذبات ابھارنے کی شرمناک کوشش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلم “فینٹم” میں سیف علی خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ