ہیڈلائنز


اداکارہ و گلوکارہ متھیرا کی بہن کی بھی شوبز میں انٹری

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور (نیوزڈیسک) معروف ماڈل اداکارہ و گلوکارہ متھیرا کی بڑی بہن ’روز ‘بھی شوبز میں آگئی ہیں۔ روز جنہوںنے ایک سال میں اپنا 30 کلو وزن کم کیا ہے ان دنوں فیشن انڈسٹری میں آنے کیلئے پر تول رہی ہیںبھی متھیرا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فوٹو شوٹ کروارہی ہیں

۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی فیشن شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنائیں گی اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کریںگی۔ ابھرتی ہوئی اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنا بہت آسان ہے اور وہ اپنی بہن متھیرا کے نام کو کبھی استعمال نہیں کریں گی کیونکہ ان میں بھی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ انہی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کام حاصل کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ