ہیڈلائنز


دس سال تک سابقہ محبوبہ کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک سفاک شخص اپنی سابق محبوبہ کی بیٹی کو دس سال جنسی ہوس اور درندگی کا نشانہ بناتا رہا۔ ظلم کا شکار ہونے والی پچیس سالہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ اسے پندرہ سال کی عمر میں اس کی ماں کے دوست نے اغواءکرلیا اور پھر اگلے دس سال تک اسے محبوس رکھا اور تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے اے بی سی نیوز (ABC News)

سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسدرو گارشیا (Isidro Garcia) نامی ملزم کی زیادتی کے نتجہ میں وہ حاملہ ہوگئی اور اب ایک تین سالہ بیٹی کی ماں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ماں کے گارشیا سے تعلقات تھے اور 2004ءمیں یہ شخص اس کے ساتھ ہی مقیم تھا جب اس نے نشہ آور ادویات کھلا کر لڑکی کو اغواءکرلیا اور پھر اگلے دس سال تک اسے اس کے خاندان اور دنیا کی ہر چیز سے محروم کردیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ