ہیڈلائنز


ایشوریا رائے ’’جذبہ‘‘ میں رومانس کے ساتھ دشمنوں سے لڑائی بھی کریں گی

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: ایشوریا رائے بچن نئی فلمی اننگز کھیلنے کے لیے پوری طرح سے تیار، منی رتنم کے بعد سنجے گپتا کی فلم ’’جذبہ ‘‘ بھی سائن کرلی ہے جس میں وہ رومانس کرنے کے ساتھ دشمنوں سے لڑتے ہوئے بھی دکھائی دینگی۔

سنجے گپتا کے مطابق اس فلم کی اسکریننگ 2015ء میں کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔ پروڈیوسر ڈائریکٹر سنجے گپتا جو ’’کانٹے ‘‘ ، ’’پلان‘‘ ، ’’ آتش‘‘ اور ’’شوٹ ایٹ واڈلہ‘‘ جیسی ایکشن سپنس فلمیں بناچکے ہیں اس مرتبہ ایشوریا رائے کو مرکزی کردار میں لے کر فل ایکشن تھرلر فلم بنانے جارہے ہیں۔ ایشوریا رائے جو2010 میں فلم ’’گزارش کے بعدکسی فلم میں نظر نہیں آئیں کو تین سال کے بعد تامل فلموں کے معروف ہدایتکار، رائٹر ،

پروڈیوسر منی رتنم نے سائن کیا جس کی عکسبندی بھی شروع ہوچکی ہے مگر اب سنجے گپتا نے اس حسینہ کو ایکشن رول میں لے لیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ایکشن سین عکسبند کروانے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں جب کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’’دھوم ٹو‘‘ میں بعض ایکشن سین کے اسٹنٹ خود کر چکی ہیں، بس خود کو فٹ کرنے کے لیے چند ایکسائز کر رہی ہوں تاکہ بہتر انداز سے شوٹ کروا سکوں۔سابق مس ورلڈ کا کہنا تھا کہ ’’گزارش‘‘ کے بعد بھی میرے پاس کافی اچھے پراجیکٹس کی آفرز تھیں، مگر بیتی کی پیدایش کے باعث یہ ممکن نہیں تھا جس پر ان سے معذرت کرلی ۔ بچی کی پیدائش کے بعد وزن بڑھ جانے سے بھی شوبز سرگرمیوں سے دور رہنا پڑا ، اس کے باوجود پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز مجھ سے رابطے میں تھے۔ایشوریا رائے نے کہا کہ شوہر ابھیشک بچن اور اس کی فیملی طرف سے مجھ پر فلموں میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ، میں خود ہی بچی کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے لیے چند ایک پراجیکٹ ہی کر رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ فی الحال میری توجہ سنجے گپتا اور منی رتنم کی فلموں پر ہے جن میں پاورفل کردار کر رہی ہوں میری کوشش ہے کہ مداح سینما اسکرین پر ایک منفرد اور نئی ایشوریا کو دیکھیں۔میری خواہش ہے کہ کوئی پروڈیوسر مجھے، میرے شوہر ابھشیک بچن ، ساس سسر امیتابھ بچن اور جیا بچن کو لے کر فلم بنائے کیونکہ اپنے سسر امیتابھ جی کے ساتھ فلم ’’بنٹی ببلی ‘‘ میں گانا ’’کجرارے‘‘ میں پرفارم کرچکی ہوں جب کہ ساس جیا بچن کے ساتھ ابھی تک موقع نہیں ملا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ