ہیڈلائنز


آئٹم گرل راکھی ساونت کی اداؤں کا جادو انتخابات میں نہ چل سکا

Written by | روزنامہ بشارت
نئی دہلی: بھارتی سیاست سے متاثر ہوکر فلم نگری سے سیاسی اکھاڑے میں اترنے والی اداکارہ راکھی ساونت انتخابات میں بری طرح ناکام ہوگئیں۔مرچی کے انتخابی نشان سے اپنی جماعت کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے والی آئٹم گرل راکھی ساونت کا جادوعام انتخابات میں نہ چل سکا اور موصوفہ صرف 15 ووٹ حاصل کرکے اپنی ضمانت ہی ضبط کروا بیٹھیں، اتنے کم ووٹ حاصل کرنے پر راکھی ساونت  بھی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ ان کی اداؤں پر مرنے والے بھارتیوں نے انتخابات میں انہیں گھاس تک نہ ڈالی ۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی بھارتی شہریوں کی جانب سے راکھی ساونت کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک پیغامات آرہے ہیں جس میں ان سے کہا گیا ہے  کہ وہ پتا لگائیں کہ انہیں ان کے خاندان میں سے کن 15 افراد نے ووٹ دیئے جب کہ کچھ نے راکھی ساونت کو ضمانت ضبط ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ