لاہور…….. گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہر اداکار احمد بٹ نے حمیرا کو طلاق دینے کے عوض پیسے مانگنے کے الزام کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اگر انکے خاندان کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حمیرا ارشد ہونگی۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار احمد بٹ نے کہا کہ حمیرا ارشد نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ احمد بٹ کے مطابق حمیرا یہ سب امریکی امگریشن حاصل کرنے کے لیے کررہی ہیں۔ احمد نے بتایا کہ انہوں نے جائیداد حمیرا کے نام کی جو اب آدھی حمیرا اور آدھی پروڈیوسر سخی سرور کے نام ہے۔ انہوں نے متنبی کیا کہ اگر انہیں یا انکے گھر والوں کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار یہ دونوں ہی ہونگے۔ احمد بٹ نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ احمد نے تو خود ان پر تشدد کیا ہے اور سرعام کیا ہے، سخی سرور کون ہیں کے بارے میں بھی وضاحت خود حمیرا نے کی اور امریکی امیگریشن حاصل کرنے والی بات پر بھی حمیرا اس کی تردید کی اور انہوں نے شوہر سے اختلافات کی وجہ احمد بٹ کے بھائی اور ان کی فیملی کو قرار دیا ہے۔