نیویارک……ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں پیئرس بروسنن اور ملاِجوووِچ کی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور نئی اسپائی تھرلر فلم”سروائیور”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جیمز میگٹیگ کی اس فلم کی کہانی لندن میں تعینات فارن سروس آفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جو شہر پہنچتے ہی دہشت گردی کی خطرناک کارrوائی میں بال بال بچتی ہے تاہم اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ افراد کے تعاقب میں اپنی جان تک داؤ پر لگا دیتی ہے۔چارلس وِنکلر اورآئرون وِنکلرکی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں پیئرس بروسنن اور مِلا جوووِچ کے ساتھ ڈیلن میکڈرمٹ ،ایما تھامپسن، اینجلا بیسٹس اور رابرٹ فراسٹر اہم کرداروں میں جلوۂ گرہورہے ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ اسپائی ڈرامہ فلم میلینیئم فلمز کے تحت رواں سال29مئی کو امریکہ جبکہ 5جون کو برطانیہ سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔