ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’جنگلی‘ کا ایک منظر عکس بند کروانے کے دوران بلندی سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوئے جس کی وجہ سے اُن کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

ودیوت  جموال فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر فضاء میں خطرناک اسٹنٹ کررہے تھے کہ اچانک تار(رسی) ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ تقریبا 3 فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرے اور اُن کا سر فرش پر لگا۔

ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روکی اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا جہاں اُن کی مرہم پٹی کی گئی، اسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر میں 4 ٹانکے  آئے ہیں۔

سپتال سے فارغ ہونے کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایکشن کرنے کے دوران چوٹ آنا کوئی بڑی بات نہیں، میں خطرات سے کھیلنے کا عادی ہوں‘۔

بعد ازاں ودیوت جموال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ٹویٹ مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اب بہتر ہوں اور شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ