ہیڈلائنز


مایاعلی قطر فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ واک کریں گی

Written by | روزنامہ بشارت

ماڈل و اداکارہ مایا علی دبئی میں عمران خان کیساتھ فنڈریزنگ کے بعد اب قطر میں جاری فیشن ویک میں ریمپ پر کیٹ واک کریں گی ۔جسکا آغاز گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے کیا تھا ۔
کراچی : اداکارہ مایا علی ٹی وی ڈراموں میں کام کرکے اپنا رنگ جماچکی ہیں جسکے بعد فیشن انڈسٹری نے ملکی ملبوسات کی دنیا بھر میں تشہیری مہم کیلئے انکا انتخاب کیا ہے ۔ قطر فیشن ویک 2018 میں وہ بین الاقوامی شہرت کی حامل ملکی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی نمائش 24 جنوری کو کریں گی جس کیلئے ان کو پرکشش معاوضے پر بھارتی و عربی ماڈلز کے مقابلے میں بلایا گیا ہے شومیں ماریہ بی نے اداکارہ مایا علی کیلئے خصوصی ملبوسات بھی تیار کئے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ ان کی پہلی فلم طیفا ان ٹربل کی نمائش کی تیاریاں بھی جاری ہیں جس میں وہ راک سٹار و اداکار علی ظفر کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی، مذکورہ فلم کی آئوٹ ڈور عکس بندی پولینڈ کی حسین لوکیشنز پر کی گئی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ