ہیڈلائنز


فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل میں رنویر اور ارجن کی انٹری

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ ہدایت کار انیس بزمی نے فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل کے لیے سلمان خان اور انیل کپور کی جگہ رنویر سنگھ اور ارجن کپور کو پیشکش کردی۔
2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’نو انٹری‘ میں انیل کپور، سلمان خان اور فردین خان شامل تھے اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔
ہدایت کار انیس بزمی فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے کئی سالوں سے سلمان خان کے منتظر ہیں لیکن پے در پے فلمی مصروفیات کے باعث وہ وقت دینے سے قاصر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں خبریں تھیں کہ فلم میں سلمان خان کی جگہ اکشے کمار نظر آئیں گے لیکن خطروں کے کھلاڑی نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
فلمسازوں نے اکشے کے انکار کے بعد فلم میں رنویر سنگھ اور ارجن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلم میں رنویر کو سلمان کے کردار پریم اور ارجن کپور کو ان کے چچا انیل کپور کی جگہ کشن کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے جس پر ارجن کپور نے کام کی حامی بھرلی ہے تاہم رنویر نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
دونوں اداکاروں کے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنے کے بعد یہ ان کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی جب کہ اس سے پہلے فلم ’غنڈے‘ میں نظر آئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ