ہیڈلائنز


سال2017کی کامیاب ترین فلم’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘

Written by | روزنامہ بشارت

سال2017کی کامیاب ترین رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ 50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔
پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

678
فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا اور شہرت پائی ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست ہے۔
ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کی اس فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، فلم کے دیگر اداکاروں میں احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

456
سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے فلم کی کاسٹ اور عملے کو مبارکباد دی ہے۔
اس کے علاوہ فلم کو نہ صرف تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے اچھے تاثرات ملے بلکہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا، اب فلم نے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے اور سال کی کامیاب فلم قرار پائی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ