ہیڈلائنز


بالی ووڈ اسٹارز کی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر

Written by | روزنامہ بشارت

اسرائیلی وزیراعظم یینجمن نیتن یاہو نے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا اس دوران انہوں نے حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے لیے حکومت کی جانب سے تاج محل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی، نیتن یاہو نے امیتابھ بچن اُن کے صاحبزادے ابیشیک اور بہو ایشوریا رائے سے ملاقات کی۔
تقریب میں دیگر اداکاروں اور فلم سازوں سمیت پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بنوائیں، نیتن یاہو نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی اور اُسے بھارت اسرائیل کی ’عظیم دوستی‘ کی علامت قرار دیا۔
فلمساز کرن جوہر، امتیاز علی، رندھیر کپور، ووک اوبرائے اور سبھاش گھئی سمیت کئی بالی ووڈ اداکار شامل تھے۔
بھارتی مسلمانوں نے جب اداکاروں کی اسرائیلی وزیراعظم سے اتنی قربت دیکھی تو وہ غصے سے پھٹ پڑے اور انہوں نے مذکورہ فنکاروں کے خلاف سخت احتجاج کیا، کچھ صارفین نے آئندہ فلموں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ