ہیڈلائنز


رنویر سنگھ کی فلم کے لیے اپنے وزن میں حیران کن کمی

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔

رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کے لیے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کے لیے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی۔

نہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا۔

لیکن اب رنویر نے نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔

ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گُلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔

اداکار کی وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ نے خود بھی ٹوئٹ کرکے ’پدماوت‘ اور ‘گُلی بوائے‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ