ہیڈلائنز


بالی ووڈخانز کا اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات پر انکار

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:بالی ووڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے خانز نے اسرائیل وزیراعظم سے ملاقات پر انکار کردیا ان کا موقف ہے کہ بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ووٹ دیا ہے ،سوشل میڈیا پر چلنے والے ان خبروں پر ان کے اس اقدام کو خوب پذیرائی مل رہی ہے 
پاکستان کے سینر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پیغام میں کہنا تھا کہ خانز نے اسرائیل وزیر اعظم سے ملاقات سے انکار سے اس وجہ سے کیا ہے کہ وہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے ،جبکہ ان کی حکومت نے بھی اقوام متحدہ بھی فلسطین کے حق میں ووٹ دیا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کاکہنا تھا کہ جب بھارت کی حکومت نے ہی اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین میں حق میں ووٹ دیا تو یہ ان سے کیوں ملیں؟ 
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے کے دوران اس نے بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن سمیت نامور فلمی اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے ایک سیلفی بھی لی تھی جس کے بارے نتین یاہو کا کہنا تھا کہ کیا میری بولی وڈ سیلفی ایلن کی آسکرز میں لی گئی ہولی وڈ سیلفی کو ہرا دے گی؟

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ