ہیڈلائنز


ہم نے چونکہ زینب کے جسد خاکی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اس لیے سڑکوں پر ہیں مگر ....

Written by | روزنامہ بشارت

اداکارہ ماہرہ خان بھی قصور کی ننھی پری زینب کے قتل پر رنجیدہ ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، زینب کے اہل خانہ کو انصاف دیا جائے۔
سانحہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف کراچی پریس کلب پر رسول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں نامور شوبز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نامور افراد سمیت میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’انصاف بنیادی تقاضہ ہے، حکومت زینب جیسے بچوں کو انصاف فراہم کرے کیونکہ یہ تو ایک واقعہ تھا جو سامنے آیا مگر ملک میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے چونکہ زینب کے جسد خاکی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اس لیے سڑکوں پر ہیں مگر کچھ عورتیں اور بچے برسوں سے اس طرح کے واقعات کا سامنا کررہے ہیں مگر ہمیں اُن کی تصاویر نہیں مل رہیں، حکومت اور ادارے بچوں سے زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے ساتھ بھی کچھ ہوتا ہے تو یہ حکومت کا کام ہے کہ مجھے انصاف دلوائے، ہمیں بنیادی تقاضوں کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی اور اس طرح کے واقعات پر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ اگر جرم میں ملوث شخص کو لٹکا دیا اور پھر بھی ہوا تو کیا ہوگا؟ ، ہمیں اس حساس معاملے پر بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ