ہیڈلائنز


ایک سیلفی نے وطن چھوڑنے پر مجبور کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

مس اسرائیل کے ساتھ سیلفی کے بعد مس عراق کے اہل خانہ ملنے والی دھمکیوں کے بعد وطن چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں لاس ویگاس میں منعقدہ مس یونیورس کے مقابلے کی امیدواروں مس اسرائیل عدر گینڈلز اور مس عراق سارہ عدن کی لی گئی سیلفی نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کردیا تھا، اسرائیلی ماڈل کے ساتھ عراقی دوشیزہ کی تصویر پر سخت ردعمل سامنے آیا جبکہ بعض لوگوں نے اسے پسند بھی کیا۔

Resize
تصویر وائرل ہونے کے بعد مس عراق کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ انہیں زدوکوب اور خوف زدہ کرنے کی شکایات بھی موصول ہوئیں جس کے بعد وہ جان کے خطرے کے پیش نظر خاموشی کے ساتھ عراق چھوڑ کر امریکا میں اپنی بیٹی کے پاس چلی گئیں۔
دھمکیوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مس عراق نے لکھا ہے کہ میں پہلی اور آخری عراقی نہیں جو اپنی ذاتی آزادی کے حوالے سے ایسے مقدمات کا سامنا کررہی ہے، میری جیسی لاکھوں عراقی خواتین اور ہیں جو اس صورتحال سے گزر رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ ہی سارہ عدن نے اسرائیلی ماڈل کے ساتھ لی گئی تصویر پر معذرت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ تصویر شیئر کرنے کا مقصد ہرگز اسرائیلی حکومت یا اس کی پالیسیوں کو اجاگر کرنا نہیں تھا، میں ان سب سے معافی چاہتی ہوں جنہیں محسوس ہوا کہ اس فعل سے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچا۔

23498853 147635472535659 4103361052509470720 n
واضح رہے کہ عراق نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں

sarah-idan

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ