ہیڈلائنز


مہوش حیات ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

اداکارہ و ماڈل مہوش حیات آج کل ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئیں جبکہ اداکار ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کرنے کے بعد ہدایتکار نبیل قریشی کی نئی فلم لوڈ ویڈنگ میں بھی کاسٹ ہو چکی ہیں۔ اس وقت وہ اشتہاری فلموں کے لئے مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ان کے ہمراہ گلوکار علی ظفر بھی تھے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ مقامی سٹوڈیو میں مذکورہ اشتہاری فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ ایک دل جلے نے مہوش حیات کو دیکھ کر فقرے کس دئیے اور کہا اب تک وہ علی ظفر کے ساتھ کسی فلم اور ڈرامے اور گانے میں کام تو نہ کرسکی، اشتہاری فلم میں کام کر کے ہی دلی خواہش پوری ہو گئی۔ مذکورہ اشتہاری فلم کو ہدایتکار رحیم نے تیار کیا ہے جس کی پہلی فیچر فلم بطور ہدایتکار مکمل ہو چکی ہے جس میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ