ہیڈلائنز


دبنگ خان اپنے دوستوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھ نہیں سکتے

Written by | روزنامہ بشارت

کترینہ کیف اور سلمان خان 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ دونوں اداکار ان دنوں زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ایونٹس اورشوز میں شرکت کررہے ہیں۔ 

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ’ڈانس چیمپئن‘ نامی رئیلیٹی شو میں شرکت کی جہاں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران کترینہ کیف اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی 2003 میں ریلیز ہوئی فلم ’تیرےنام‘ کے گانے پر شو میں شریک کنٹیسٹنٹ نے پرفارمنس دی۔ جسے دیکھ  کر کترینہ اتنی جذباتی ہوگئیں کہ روپڑیں اور شو کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔

9bwh28escy1ddf3s.D.0.Salman-Khan-Katrina-Kaif-Ek-Tha-Tiger-Photo

بہت کوششوں کے باوجود جب کترینہ چپ نہ ہوئیں تو سلمان نے اسٹیج پرآکراپنی فلم ’سلطان‘ کے گیت ’جگ گھومیا‘ پر ڈانس شروع کردیا جسے دیکھ کر کترینہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ