ہیڈلائنز


کوہلی اور انوشکا کی شادی طے پاگئی،

Written by | روزنامہ بشارت

 بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی۔

بھارتی کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ بہت پرانا ہے اور ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کی فلمی حسیناؤں کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین، ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ اور ظہیر خان کے بعد اب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10، 11 اور 12 دسمبر کو یورپی شہر اٹلی میں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔

میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

16-1466080067-viratkohli-anushka

anushka-sharma-virat-kohli-759

anushka-virat-7591

virat-anushka

virat-and-anushkamaxresdefault

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ