ہیڈلائنز


بالی ووڈ سے پیشکش ہوئی تو جائونگی

Written by | روزنامہ بشارت

اچھے کام کی پیشکش ملک سے ہو یا بھارت سے ضرور کروں گی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے اور کبیر خان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا البتہ بالی ووڈ کی کئی دیگر شخصیات سے رابطہ رہتا ہے کیونکہ کئی بار مجھے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہو چکی ہے۔ معروف ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا اولین مقصد ہے

Pakistani-Model-Sadia-Khan-Biography-0024
بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان کی طرف سے بالی ووڈ کے لیے مجھے موزوں قراردینا اعزاز سے کم نہیں ہے، فی الحال بالی ووڈ میں انٹری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، آنے والے دنوں میں اپنے چاہنے والوں کو اچھی خبر دوں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کبیر خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، انھوں نے جس طرح سے اپنی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کااظہارکیا، اس کو سب نے دیکھا اورسراہا ہے۔ خاص طور پر بجرنگی بھائی جان کو جس طرح سے انھوں نے بنایا تھا وہ قابل تعریف ہے، ان کا میرے متعلق یہ کہنا کہ میں بے پناہ صلاحیتیوں کی مالک ہوں اور میرے ٹیلنٹ سے بالی ووڈ کو فائدہ اٹھانا چاہیے اس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے اور کبیرخان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا البتہ بالی ووڈکی کئی دیگر شخصیات سے رابطہ رہتا ہے کیونکہ کئی بار مجھے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا اولین مقصد ہے، اچھے کام کی پیشکش ملک سے ہویا بھارت سے ضرور کروں گی

15380694 384717378539272 8824160453410923405 n

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ